کورونا سے پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 228ہوگئی

شائع 23 اپريل 2020 01:23pm
فائل فوٹو

کورونا وائرس کے پاکستان میں وار جاری ہیں۔ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10ہزار811 تک پہنچ گئی۔جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 228 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 298نئےکیسز رپورٹ ہوئےجس کےبعدمتاثرین کی تعداد10ہزار811 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں 4ہزار590اور سندھ میں3 ہزار671کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جبکہ خیبرپختونخوا 1ہزار453، بلوچستان میں552،اسلام آباد میں 204، آزاد جمو کشمیر میں 51اور گلگت بلتستان291رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں2ہزار 337افراد صحتیاب ہوچکے  ہیں۔